پی ایس ایل 11کافائنل،حیدرآبادکنگزمین کی پشاورزلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں حیدرآبادکنگزمین کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔حیدرآبادکنگزمین نے ایک وکٹ کے نقصان پر16رنزبنالئے۔

لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  پشاور زلمی  نے  حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قذافی سٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، ٹاس سے قبل  رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں  عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مارنوس لبوشین کی قیادت میں پر جوش ہے جب کہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  لاہور نے ہمیشہ ہی ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا،  ہم اپنے پلان کو نافذ کرنا یقینی بنائیں گے۔

کپتان حیدرآباد کنگزمین  مارنوس لبوشین کا کہنا تھا کہ  بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں،  پچ اچھی  دکھائی دے  رہی ہے، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Back to top button