امریکاایران جنگ سے نکلنےکیلئےفیس سیونگ چاہتاہے،پاسداران انقلاب

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران نےامریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمےکے لیے جامع تجویزپیش کی ہے، امریکا اس معاملے سے نکلنے کے لیے فیس سیونگ چاہتاہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلیجس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران نے اس تجویز کے ذریعے معاملہ دوبارہ ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے، اور ایران نے پینٹاگون کو ناکہ بندی سے متعلق ڈیڈلائن دی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کےخلاف لہجہ بدل رہاہے، امریکا کے فیصلے کرنے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے۔

Back to top button