پی ایس او نے 5.7بلین کابعدازٹیکس منافع حاصل کرلیا

پی ایس او نے 3.6 ٹریلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 5.7 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔
پی ایس او کا 47 واں سالانہ اجلاس برائے مالی سال 2022-23 کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ی ایس او آصف بیگ محمد نے کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، پی ایس او سید طحہٰ، بورڈ کے دیگر اراکین اور سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس او نے3.6 ٹریلین روپے کی مجموعی آمدنی اور 5.7 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، بورڈ نے فی حصص 7.50 روپے کے منافع کا اعلان کیا، جو کہ مالی سال 2022-23 کے لیے 75% کے برابر ہے۔

Back to top button