پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ : این او سی کی منسوخی کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کی شکایت اور سکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹی فکیشن منسوخ کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کے سابق چیف جسٹس پر سنگین الزامات
نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ پولیس نے تصدیق کی ہے 3 جولائی کو اسلام آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن تاحال جاری ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیز کے مطابق محرم میں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کےلیے سکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں، سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
محمد علی رندھاوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشتگرد کارروائیوں کے خطرات ہیں، ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ، موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔
