پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے فوری بعد وفاقی حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
ایف بی آر نے پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے فوری بعد ہی پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس ختم کرکے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
این او سی منسوخی کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے کااعلان
پیٹرولیم ڈویژن کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی کیوں کہ ڈیلرز، پیٹرول پمپس حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے۔ ایف بی آر سے پیٹرولیم ڈویژن نے پوچھا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ2001 کے سیکشن 156 اے میں ترمیم سے پیٹرولیم ڈیلرز کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا ہے۔
