تحریک انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کےتین اراکین اسمبلی کو پولیس نے نقص امن کےخدشےکےپیش نظرحراست میں لےلیا۔

پولیس کےمطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عامر ڈوگر،زین قریشی اورمعین ریاض کوحراست میں لےلیا گیا ہے۔

احتجاج ہر صورت کریں گے ، مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آباد جا رہے ہیں ، شیخ وقاص اکرم

پولیس کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کےتینوں رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہےتھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کےخطرے کےتحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روزاسلام آباد پولیس نے بھی کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 300 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کےاحتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب اور کے پی سے مختلف قافلےاسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جنہیں روکنےکے لیےحکومت نے مختلف مقامات پر کنٹینر کھڑے کردیے ہیں۔

Back to top button