پاکستان کی فضائی حدود بند،بھارت کوروزانہ 20کروڑ50لاکھ کانقصان

پاکستان کی فضائی حدودبندہونے سے بھارت کے ہوش اڑگئے،روزانہ 20کروڑ50لاکھ روپے کے نقصان کاسامناہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے 11 فضائی راستوں میں سے4 راستے بھارتی طیارے مسلسل استعمال کرتے ہیں، ہفتہ وار اوسطاً بھارتی ائیر لائنز کے 1200 جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔

بھارتی جہازوں کو مغرب کی جانب سفر کے لیے پہلے جنوب کی جانب پرواز کرتے ہوئے کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس مشق سے جہازوں کے اضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

شمالی بھارت کے ہوائی اڈوں مثلاً دہلی، لکھنؤ، امرتسر وغیرہ سے دبئی اور مڈل ایسٹ جانے والی پروازوں کو تقریبا دگنا فیول کے استعمال کا سامناہے۔ اضافی فیول استعمال کے باعث ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافر غیر ملکی ائر لائنز سے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مسافروں کے دوسری ائیرلائنز سے رجوع کے باعث ایئرلائنز کو بھی نقصان کا بھی سامنا ہے، لمبی اڑان کے حامل بوئنگ طیارے کو 100گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے۔

 ائیر بس طیاروں کو100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے ایک لاکھ 96ہزار ڈالر کے اضافی فیول اخراجات کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ مذکورہ اعداد شمار 2 گھنٹے کی اضافی پرواز کے ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2 سے 4 گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں۔

Back to top button