پاکستان سےچین کواونٹنی کےخشک دودھ کی برآمدشروع

پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کرکے نئی تجارت شروع کردی۔

اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین برآمد کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں نئی راہیں میسر آرہی ہیں۔ اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور زرعی معیشت کو نئی توانائی ملےگی۔پاکستانی کمپنی "ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی” نے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ برآمدی معاہدے بھی طے کرلیے ہیں۔

راناتنویر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اونٹنی کے دودھ کی برآمد کو زرعی معیشت کے استحکام کی ایک نئی مثال بنائیں گے۔

Back to top button