استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ 32وکٹیں گرادیں

سانحہ9مئی کے بعد تحریک انصاف کو سندھ میں بڑا دھچکا،استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی ایک ساتھ 32وکٹیں گرادیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں استحکام پاکستان پارٹی کو تحریک انصاف کی وکٹیں گرانے سے بڑی کامیابی ملی۔
استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی کے گھراہم بیٹھک میں پی ٹی آئی سندھ کے سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس میں اسدامان اور 31یوسی چیئرمین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انہی 31یوسیز چیئرمینوں نے حافظ نعیم کی میئرکراچی کے انتخاب میں حمایت سے انکار کیا تھا ۔
آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔