فواد کی نوازاورعمران میں پس پردہ روابط کی تردید

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورعمران خان کے درمیان پس پردہ روابط کی تردید کر دی۔

انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں، اسکا فیصلہ عوام کریں گے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان

ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Back to top button