وزیراعظم نے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے

غیرملکی دوروں پر ملنے والے قیمتی تحائف وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بیش قیمت غیرملکی تحائف ذاتی تصرف میں لانے کے بجائے توشہ خانہ میں جمع کراتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف مستقل طور پر وزیراعظم ہائوس میں رکھے جائیں تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 28 اپریل سے 30 اپریل 2022 کے دوران ہونے والے دورہ سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات میں انہیں ملنے والے تحائف اپنے پاس رکھنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے آگاہ اور اس کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کرائے گئے قیمتی تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے موقع پر ملے، تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ روپے اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو سابق وزیراعظم عمران خان کے مقابلہ میں زیادہ مہنگے تحائف دیےگئے تاہم وزیراعظم نےگھڑیاں، قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک اور خوشبوسمیت تمام بیش

عمران خان فوجی قیادت کو کس لئے بلیک میل کر رہا ہے؟

قیمت تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں اس طرح کی کیبنیٹس مذکورہ ممالک کےنام سے بنائے جائیں گے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور چین شامل ہیں تاکہ وہاں سےملنے والے تحائف رکھے جائیں۔
مزید بتایا گیا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے 10 سالہ دور میں ملنے والے تمام غیرملکی تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

Back to top button