تحریک انصاف: معین ریاض قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد

پاکستان تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا، جو 9 مئی کے کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث اسمبلی رکنیت سے محروم ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمد خان بچھر قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہیں پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا، جس پر اب معین ریاض قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔

Back to top button