پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو جاری کردہ این او سیز معطل کر دیے ہیں۔
ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے ان قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے دی گئی اجازت نامے (این او سی) منسوخ کر دیے ہیں۔
اس فیصلے کا باقاعدہ اعلامیہ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری کیا گیا۔
یہ اقدام ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
پی سی بی نے متعدد کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت دی تھی، تاہم اب یہ این او سیز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
این او سی کی اس معطلی سے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی، جیسے کہ بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے۔
