پی ٹی آئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں کہ تحریک چلاسکے، اس وقت جو ماحول بنا ہے اور عوامی رائے ہے ایسےمیں یہ کوئی حرکت کریں گے تو غیر مقبول ہوجائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں جہاں مودی کا دھڑن تختہ ہوا وہیں پی ٹی آئی کو بھی جھٹکا لگ چکاہے،اب ان کےلیے کچھ کرنا مشکل ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں کہ تحریک چلاسکے، یہ بڑی باتیں کر رہے ہیں، تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن نہیں چلاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف عمران خان کو باہر لانا ہے اور یہ کوئی سیاسی نظریہ نہیں۔

پاکستان کا عالمی برادری سے مودی کے پرتشدد اور نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ3

رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پہلی توجہ اسٹبلشمنٹ پر ہے،اس وقت جو ماحول بنا ہے اور عوامی رائے ہے ایسےمیں یہ کوئی حرکت کریں گے تو غیر مقبول ہوجائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی والے 9 مئی اور 26 نومبر کو جو کر کے مصیبت میں پڑ گئے ہیں اب بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کرتے رہیں۔

Back to top button