بچوں کو حج پر ساتھ لے کر جانے پر عائد پابندی برقرار

سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے  اس سال بھی حج کےحوالےسے بڑا فیصلہ کرتےہوئے بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنےآیا تھا جس پر اس سال بھی عملدرآمد جاری ہے۔

پی ٹی آئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں : رانا ثنا اللہ

 

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتےہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔

خیال رہےکہ رواں سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سےمحروم رہ جائیں گے۔

Back to top button