قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔اب یہ اجلاس کل بروز منگل ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شامل ہیں،اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کےلیے پیش ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے آج اجلاس نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصاد ی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس کے شیڈول میں شامل نہیں ہے،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اب کل بروز منگل ہونےکا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے : بلاول بھٹو
ذرائع وزارت منصوبہ بندی کاکہنا ہےکہ کونسل وفاقی ترقیاتی بجٹ پی ایس ڈی پی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور آئندہ مالی سال کےلیے جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کی منظوری بھی دی جائےگی،آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار ارب روپے سے زائد جب کہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد رکھےجانے کا امکان ہے۔
