گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے : بلاول بھٹو

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے غیرحتمی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ’’تیروں کی بارش‘‘ ہو رہی ہے اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے کی کوشش کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

گلگت بلتستان الیکشن : مینڈیٹ چرانے کی کوشش ناقابل قبول ہے : جے یو آئی (ف)

یاد رہے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے5، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

 

Back to top button