گلگت بلتستان الیکشن : مینڈیٹ چرانے کی کوشش ناقابل قبول ہے : جے یو آئی (ف)

گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ فارم 45 سے متعلق تحفظات انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں،مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوشش قابل قبول نہیں۔
رہنما جے یو آئی (ف) عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی امیدوار کی جیت کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی گئی،شفاف انتخابات کے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔
راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید
یاد رہے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے5، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔
