ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

 

 

 

 

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کی خبر نشر ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت 3.63 فیصد بڑھ کر 96.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 3.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور یہ 93.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ خطے میں تیل کی پیداوار اور ترسیل متاثر ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سپلائی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالتی ہے، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ دنیا کے اہم تیل پیدا کرنے والے خطوں میں شمار ہوتا ہے۔

ٹرمپ کی وارننگ نظر انداز، اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے

معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی ہےتو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے،جس کے اثرات عالمی معیشت، ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی پر بھی پڑسکتے ہیں۔

 

Back to top button