پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی
رہنما پی ٹی آئی ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر کا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
تاہم ثانیہ نشتر کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کی وجوہات کا تا حال علم نہیں ہوسکا ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کریں گے : سلمان اکرم راجہ
یاد رہےکہ ثانیہ نشتر 2021 میں پی ٹی آئی کےٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔
ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کےدور حکومت میں معاون خصوصی برائےتخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔