26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کریں گے : سلمان اکرم راجہ
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ ججز کی تعداد 17 سے 21 کریں یا 24 ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے آئینی بینچ کےسامنے پیش ہونے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچ پر اعتراض ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرام راجہ کا کہنا تھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم درست نہیں سمجھتے اور چیلنج بھی کریں گے لیکن یہ مطلب نہیں کہ اپنے مقدمات لڑنا چھوڑ دیں،جو عدالت میسر ہےاس کے سامنے جائیں گے۔
آئینی ترمیم کےلیے ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا : مولانا فضل الرحمٰن
واضح رہےکہ سپریم کورٹ کےججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمعہ کو پیش کیاجائے گا۔
پارلیمانی ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھاکر 23کی جائے گی اور سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی جب کہ ججز کی تعداد بڑھانےکا بل حکومت کی جانب سے پیش کیاجائے گا۔