پی ٹی آئی کارکنان اگر تحریک میں قانون ہاتھ میں لیں گے تو دھر لیے جائیں گے: راناثنااللہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائےسیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کارکنان   تحریک کی کال دیں گے  تو اگر ان کے  لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو فوری دھر لیے جائیں گے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نےکہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

جیالوں نے پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے، صدر کا صبروتحمل کا مشورہ

 

انہوں نے کہا کہ تحریک کی کال دیں گے تو ان کےکچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گےاوردھر لیے جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ آئیں ہمارےساتھ بیٹھیں، مل کرمسائل پربات کریں،کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔

Back to top button