انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب : لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک

انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں ارونا چل پردیش اورآسام میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
انڈین حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں کے 10 دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے جس کے باعث بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 32 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت میں پاکستان سے ہمدردی کےالزام میں درجنوں افرادگرفتار
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد تودوں تلے دب گئے ہیں۔
اس حوالے سے ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ اورنا چل پردیش میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔