آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران

 

 

 

 

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمز کےلیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف ان مخصوص روٹس کے ذریعے ہی ممکن ہےجو ایران نے باقاعدہ طور پر مقرر کیے ہیں۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔ ایران نے کوئی مجوزہ ماڈل پیش کیا تو انہیں اس کے حق میں دلائل دینا ہوں گے اور ہمیں ایران کے مجوزہ ماڈل کا جائزہ لینا ہوگا۔

مفاہمتی یادداشت پر متضاد امریکی بیانات اعتماد سازی کےلیے نقصان دہ ہیں :  ایران

قطری وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دنیا تک ہماری رسائی کے واحد راستے پر کسی اور کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہوگا۔

 

 

 

Back to top button