کوئٹہ:مشرقی بائی پاس کےقریب دھماکا،پولیس اہلکاروں سمیت12افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب دھماکےمیں دو پولیس اہلکاروں سمیت12افرادزخمی ہو گئے۔

دھماکامشرقی بائی پاس کےعلاقےبارکزئی ٹاؤن کےقریب ہواجس میں پولیس وین کو نشانہ بنایاگیا۔

ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عابدجدون نےمیڈیاکو بتایا کہ دھماکاخیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھاجو2سےڈھائی کلو کےبرابر تھا۔

ان کا کہناتھا کہ نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سےخالق شہیدپولیس تھانےکی پولیس وین کونشانہ بنایا گیاجس سےگاڑی کونقصان پہنچااور ڈرائیوراورایک کانسٹیبل زخمی ہواجبکہ دھماکےکی زدآنیوالےراہگیروں سمیت مجموعی طورپر 12 افراد زخمی ہوئےجنہیں ٹراماسینٹر منتقل کردیا گیاہے۔

ڈی ایس پی نےبتایا کہ پولیس، ایف سی اورسی ٹی ڈی نےجائے وقوعہ سےشواہد اکھٹے کرنےکےبعدتحقیقات کاآغاز کردیاہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرندنےبتایا کہ واقعہ مشرقی بائی پاس پرپیش آیا جہاں دہشتگردی کےاس حملےمیں پولیس موبائل کونشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعےمیں ایک پولیس اہلکاراورتین شہری زخمی ہوئےاورواقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر وضاحت،رجسٹرار نے9سوالات کےجوابات چیف جسٹس کوبھجوادیئے

شاہدرندنےواقعےکی مذمت کرتےہوئے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکٹھےکررہی ہیں۔

Back to top button