مخصوص نشستوں پر وضاحت،رجسٹرار نے9سوالات کےجوابات چیف جسٹس کوبھجوادیئے

مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججز کےوضاحتی حکم نامےکےمعاملے  پر  رجسٹرار  سپریم کورٹ نے9 سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کوبھجوادی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے14ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی اوراس حوالےسے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےرجسٹرار سے9سوالات کے جواب طلب کیےتھے۔

ذرائع کےمطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سےچیف جسٹس کوبھجوائے گئے جواب میں کہا گیاہےکہ الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پرکوئی کازلسٹ جاری نہیں ہوئی۔سپریم کورٹ کےکسی کمرہ عدالت میں ان درخواستوں پرسماعت نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نےجواب میں کہاہےکہ ججزکےکسی چیمبر میں بھی ان درخواستوں پر بیٹھنےکے بارےمیں معلومات نہیں۔ویب سائٹ پراپلوڈہونےسےپہلے فائل رجسٹرارآفس کو نہیں بھجوائی گئی۔

ذرائع کےمطابق رجسٹرار نےکہا ہےکہ  وضاحتی حکم  سینئرجج کےاسٹاف آفیسر کے کہنےپرویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوا۔

واضح رہےکہ چنددن قبل سپریم کورٹ کے8رکنی بینچ نےمخصوص نشستوں کےکیس میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پروضاحت میں کہا تھا کہ 12 جولائی کےفیصلےمیں کوئی ابہام نہیں ہے۔

اکثریتی ججز نے لکھا کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا12جولائی کاشارٹ آرڈر بہت واضح ہے اورالیکشن کمیشن نےاس حکم کوغیرضروری طورپرپیچیدہ بنایاہےجب کہ فیصلےپرعملدرآمدنہ کرنےکے سنگین نتائج ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 14 ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کےنوٹ پر وضاحت مانگی تھی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےرجسٹرار سے نو سوالات کےجواب طلب کیے تھے:

پہلا سوال:الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستیں کب داخل کی گئیں؟

دوسرا سوال: ججز کمیٹی کےسامنے درخواستیں کیوں پیش کی گئیں؟

تیسرا سوال:درخواستیں سماعت کےلیے کب مقرر ہوئی اور اس حوالےسے کازلسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟

چوتھا سوال :کیا فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیاگیا؟

پانچواں سوال:کس کورٹ روم یاچیمبر میں کن جج صاحبان نےسماعت کی؟

چھٹا سوال:آرڈر سنانے کےلیے کاز لسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟

ساتواں سوال :حکم نامہ جاری کرنے کےلیے وقت مقرر کیوں نہ کیاگیا؟

آٹھواں سوال:اصل فائل اور اصل حکم نامہ جمع کرائےبغیر ویب سائٹ پرکیسے اپ لوڈ ہوا؟

کوئٹہ:مشرقی بائی پاس کےقریب دھماکا،پولیس اہلکاروں سمیت12افراد زخمی

نواں سوال:وضاحتی حکم نامہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنےکا حکم کس نےدیا؟

Back to top button