ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی،12افراد جاں بحق،15زخمی

اسلام آباد ، پنجاب،کے پی، بلو چستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے 12 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، کوہلو،قلات اور جھل مگسی میں بھی شدید بارش ہوئی جب کہ وادی زیارت اور گردونواح میں ژالہ باری ہوئی اس دوران سیلابی ریلےمیں بچہ بہہ گیا۔کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد کئی پول گر گئے جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
ادھر پشاور میں موسلا دھار بارش کے بعد اسٹیڈیم چوک میں پانی جمع ہو گیا، مالاکنڈ،سوات، چارسدہ، لوئر دیر،صوابی، مردان مانسہرہ میں بھی بارش ہوئی، بونیر میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور6 افراد زخمی
فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پرسماعت،7رکنی بینچ پھر ٹوٹ گیا
ہوگئے۔
