بلاول بھٹوزرداری نےآئینی ترامیم پرعوام سےتجاویزمانگ لیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے26آئینی ترمیم کےذریعے وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی کےساتھ آئینی عدالت کےقیام کی تجویزدی ہےاوراس حوالےسے عوام سےبھی تجاویزطلب کرلی ہیں۔
بلاول بھٹوکا ایکس پرپیغام
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنےپیغام میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق میثاق جمہوریت کےنامکمل ایجنڈےکی تکمیل کے لیے پی پی پی کی تجاویزجاری کردیں۔
بلاول بھٹوزرداری نےٹوئٹ میں آئینی ترامیم سےمتعلق پی پی پی کامسودہ بھی عوام سےشیئرکردیااور26ویں آئینی ترمیم کو بہتربنانےکےلیےعوام سےبھی تجاویز مانگ لیں۔
انہوں نےکہا کہ ہم ایک وفاقی آئینی عدالت کےقیام کی تجویزدیتےہیں۔جس میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو۔وفاقی آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح ،وفاقی اوربین الصوبائی تنازعات سےمتعلق تمام مسائل کوحل کرے گی۔
آئینی ترمیم میں ساتھ دینےوالےغیرحکومتی اراکین کو50 کروڑ کی آفر
چیئرمین پی پی پی نےبتایا کہ ہماری تجویزہےکہ ججوں کی تقرری کا عمل،جو ججوں کےذریعے اورججوں کےلیےہوتاہے۔ختم کیاجائےاورججوں کی تقرری عدالتی اور پارلیمانی کمیٹیوں کوضم کرکےہم پارلیمنٹ، عدلیہ اورقانونی برادری کو مساوی کرداردینےکےقائل ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کادفاعی تعاون بڑھانےکی ضرورت پرزور
انہوں نےکہا کہ پی پی پی نےاپنا مسودہ چند مہینےقبل حکومت کےساتھ شیئر کیا تھا اورچندہفتےقبل جمعیت علمائےاسلام کےساتھ اورحال ہی میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شیئرکردیاہے۔
عوام کی تجویزکا خیرمقدم کرتا ہوں،بلاول بھٹو
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں عوام کی جانب سے اس ترمیم کو مزید بہتر بنانےکےلیےجائز اور معنی خیز تجاویز کاخیرمقدم کرتاہوں۔پاکستان پیپلزپارٹی پہلے ہی اس اہم ترمیم پرسیاسی جماعتوں، بارایسوسی ایشنوں اور سول سوسائٹی سےاپنی وسیع ترملک گیرمشاورتی مہم کےسلسلےمیں رابطےکر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے کے لیے اس وقت پی پی پی کی آئینی ترامیم سے متعلق اپوزیشن کی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مفید مذاکرات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ایک مشترکہ مسودہ 26ویں آئینی ترمیم کو منظور کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد بن سکتا ہے۔