ملک بھر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

 

 

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے ہونےوالے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 54 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 23 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ 241 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کاکہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں 35 بچے، 27 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔خیبرپختونخوا میں 47،پنجاب میں 21،آزاد کشمیر میں 7 اور بلوچستان میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

زخمیوں کی تعداد پنجاب میں 154، خیبرپختونخوا میں 70، بلوچستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں 2 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے : وزیر اعظم

رپورٹ کےمطابق بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 387 گھروں کو نقصان پہنچا، 207 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے جب کہ تقریباً 6.7 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔

 

Back to top button