مست گرل روینہ ٹنڈن نے نواز شریف کو کیا تحفہ دے دیا؟

بالی وڈ میں ’مست مست گرل‘ کے نام سے پہچانی جانے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے نام سے منسوب ایک بم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جو دراصل 1999 میں کارگل جنگ کے دوران منظرعام پر آیا تھا۔ اس پر سفید رنگ سے تیر والا دل بنا ہوا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے: ’روینہ ٹنڈن کی طرف سے نواز شریف کے لیے تحفہ۔‘

کہا جاتا ہے کہ روینہ ٹنڈن غالباً سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ چند سپاہیوں نے کارگل جنگ کے دوران روینہ ٹنڈن کی جانب سے اتنے بڑے سائز کا یہ بم تحفے کے طور پر میاں صاحب کو بھیجنا چاہا۔

اس تصویر کو منظرعام پر آئے کئی سال گزرنے کے بعد اب روینہ ٹنڈن نے اس واقعے پر بات کی ہے۔ نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ انہیں خود بھی بہت عرصے بعد ایسے کسی بم کے بارے میں علم ہوا جو ان کی جانب سے نواز شریف کو بھیجا جانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام دنیا کو یہ نصیحت کروں گی اگر پیار اور بات چیت سے معاملہ حل ہو سکتا ہے تو ضرور کیجیے اور لڑائی سے پرہیز کیجیے۔‘

جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پر واپسی

انہوں نے کہا کہ ’خون کا رنگ لال ادھر بھی ہے اور ادھر بھی۔ کسی کو بھی ایک ماں کا بیٹا یا بیٹی مارے جانے پر فخر محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اپنے ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر کھڑا ہونا پڑے، تو میرے ہاتھ میں بھی بندوق دے دو میں وہاں کھڑی ہو جاؤں گی۔‘

یاد رہے کہ مست مست گرل آخری مرتبہ نیٹ فلکس کی سیریز آران یاک میں نظر آئی تھیں جس میں انہوں نے پولیس افسر کستوری ڈوگرہ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں وہ ایک سیریل کلر کا پیچھا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

آنے والے دنوں میں روینہ ٹنڈن اسخ فلم کے پارٹ ٹو میں سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سنجے دت نے ولن جبکہ روینہ ٹنڈن نے وزیراعظم کا کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button