روسی فورسز کا یوکرین پر میزائل حملہ، 14 افراد ہلاک

روس کےخارکیو ریجن اور مشرقی شہر ڈوبروپیلیا میں میزائل اور ڈرون حملے،14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ روسی فورسز نے ڈوبروپیلیا میں بلیسٹک میزائل، متعدد راکٹس اور ڈرونز سے حملے کیے، جس سے 8 منزلہ عمارت اور 30 گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ حملے سے 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔

یوکرینی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ خارکیو ریجن کے شمال مشرق میں علیحدہ ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر جاری بیان میں بتایا کہ ایسے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی مقاصد تبدیل نہیں ہوئے، لہٰذا یہ ضروری ہے کہ زندگیوں کی حفاظت کے لیے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھیں، فضائی دفاع کو مضبوط کریں اور روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کریں، ہر وہ چیز جس سے ولادیمیر پیوٹن جنگ کے اخراجات کررہا ہے، اسے لازمی تباہ ہونا چاہیے۔

Back to top button