سیینٹرفیصل واوڈاکی بھارتی جارحیت پراے پی سی بلانےکی تجویز

سینیٹرفیصل واوڈا نے وزیراعظم کو بھارتی جارحیت پرآل پارٹیزکانفرنس بنانے کی تجویزدیدی۔
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔یہ کوئی نلکے کا پانی تو نہیں جو آپ روک دیں گے۔ اگر جنگ کو بڑھایا گیا تو یہ پوری دنیا کی جنگ بن جائےگی۔
سینیئر سیاستدان نے کہاکہ ہم نے بھارت کی فضائی حدود بند کرکے ہندوستان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، اور یہ ہماری قابلیت ہے۔