اداکارہ صرحا اصغر کیلئے حاملہ خاتون کا کردار کیوں خوش آئند رہا؟

فنکاروں کی زندگی میں بہت کم ایسے ہوتا ہے کہ ان کی حقیقی زندگی والا سین بھی ڈرامے میں کرنا پڑ جائے، اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایسے ہی تجربے کے متعلق بتایا کہ جب وہ امید سے تھیں تو عین اسی وقت ایک ڈرامے کیلئے ان کو حاملہ خاتون کا کردار مل گیا۔
پیار کے صدقے، آخر کب تک، ایک جھوٹی لو اسٹوری، اوئے موٹی اور بے باک سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا کہ حاملہ خاتون کے کردار ادا کرنے کے دوران وہ اُمید سے ہوگئی تھیں، جس وجہ سے انہیں اپنے حمل کی بات کو 6 ماہ تک خفیہ رکھنا پڑا تھا۔
صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔انہوں نے نہ صرف شوبز انڈسٹری کے افراد بلکہ اپنے اہل خانہ اور سسرال والوں سے بھی حمل کی بات کو 6 ماہ سے زیادہ عرصے تک خفیہ رکھا تھا۔
متھیرا کے شو میں صرحا اصغر نے بتایا کہ دراصل جب وہ اُمید سے ہوئیں، عین اسی عرصے کے دوران وہ ایک ایسے ڈرامے میں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس میں وہ حاملہ خاتون کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران انہیں مصنوعی حمل دکھانے کے لیے روئی اور کپڑے دیے جاتے تھے جو وہ اپنے پیٹ میں لگاتی تھیں لیکن شوٹنگ کے دوران ہی وہ اُمید سے ہوگئیں۔صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون کے کردار کی شوٹنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دن بعد وہ اُمید سے ہوگئی تھیں اور آہستہ آہستہ شوٹنگ کے دوران انہوں نے پیٹ میں کپڑے لگانا کم کیے اور کسی کو یہ احساس تک نہیں ہوا کہ کہ ان کا پیٹ اصلی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ان سے نہ تو ڈرامے کی کسی ٹیم نے معاملے سے متعلق کچھ پوچھا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو کچھ بتایا اور انہوں نے حمل کے ساتھ ہی شوٹنگ مکمل کروائی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرامے میں نہ صرف حاملہ خاتون بلکہ شادی کے پہلے بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کردار بھی ادا کیا۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اصل میں حاملہ ہوجانے پر انہوں نے اپنے اُمید سے ہونے کی خبر کم از کم 6 ماہ تک ہر کسی سے خفیہ رکھی اور بعد میں جب لوگوں کو علم ہوا تو سب حیران رہ گئے۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری اور خصوصی طور پر ڈراموں میں اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کے طریقہ کار بھی اعتراض کیا اور کہا کہ ہر ڈراما ساز کے کاسٹ کرنے کے اپنے اپنے طریقے ہیں جو انہیں سمجھ نہیں آتے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ کوئی ہدایت کار کسی اداکارہ کو مرکزی کاسٹ کے لیے کاسٹ کرتا ہے تو دوسرا اسی اداکارہ کو معمولی کردار کی پیش کش کرتا ہے، اسی طرح دوسرے اداکار انہیں معاون کردار دے دیتے ہیں اور انہیں ایسے معاملات کی سمجھ نہیں آتی۔صرحا اصغر نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں مشکل ترین کردار دیئے جائیں، جس میں انہیں سخت محنت کرنی پڑے تاکہ انہیں احساس ہو کہ وہ کوئی نہ کوئی کام کر رہی ہیں، مستقبل میں ویب

بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ

سیریز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Back to top button