سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نےسنگجانی جلسےمیں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے8ستمبرکواسلام آباد میں واقع علاقے سنجگانی میں ہونےوالےتحریک انصاف کےجلسےمیں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جس کےتحت تقاریرکرنےوالے رہنماؤں کےخلاف بغاوت کےمقدمے درج کیےجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سےوزارت قانون کی وساطت سےبغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن196درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلئےپولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
عمران خان کاعدلیہ کےحق میں احتجاج کااعلان
ذرائع کےمطابق وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نےبغاوت کامقدمہ درج کرنےکے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعدوفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کےخلاف درخواست دی جائے گی۔
