عمران خان کاعدلیہ کےحق میں احتجاج کااعلان

پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان نےمجوزہ آئینی ترامیم کےحوالے سے عدلیہ کےحق میں احتجاج کا اعلان کرتےہوئےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکواہم ہدایت جاری کردی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگومیں عمران خان نےکہا کہ2اکتوبر کومیانوالی،فیصل آباداوربہاولپورمیں احتجاج ہوگاجبکہ4اکتوبرجمعہ کو ڈی چوک اور پھر5اکتوبرکولاہورمینارپاکستان میں احتجاج کیاجائےگا۔

انہوں نےبتایا کہ احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گےاوروہ انقلاب کی درست بات کرتےہوئےمیرامؤقف عوام تک پہنچارہےہیں۔انہوں نےاسلام آباد کی جانب مارچ کرکےعوام کوجگادیا۔

عمران خان نےکہا کہ ہم ہرصورت اورآخری گیندتک مقابلہ کرتےہوئےعدلیہ کا دفاع کریں گےاوراپنی آزادی کی جدوجہد کوجاری رکھیں گے۔

سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی نےایک بارپھرکہا کہ لندن پلان پرعمل کرتےہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرناچاہتےہیں۔مجھے بھی اسی سلسلےمیں جیل میں ڈالا گیا۔ہم نےہمیشہ پر امن احتجاج کیا۔یہ قانون ہمیں تحفظ دینےسےقاصرہے۔انہوں نےکہا کہ ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں،80سالہ عورت پرپرچہ کاٹا گیا۔کسی کوتکلیف نہیں ہوئی،میری بیوی کوکئی ماہ سےجیل میں ہےرکھا گیا۔یہ مجھےجیل میں ٹوڑنا چاہتےہیں مگرمیں ڈٹاہواہوں قوم کوکہتا ہوں کہ وہ جیل سےنہ ڈریں۔

Back to top button