سرداراخترمینگل نےمستعفی ہونےکےبعدمراعات کاچیک واپس بھیج دیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل سردار اختر مینگل نےقومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد تمام مراعات اورچیک واپس بھیج دیا۔

سردار اخترمینگل نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک بھجوادیا۔

سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو این  اے 256 خضدار سے استعفی دیا تھا، اسپیکرقومی اسمبلی نے استعفی 11فروری 2026کو منظورکرکے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤ ثر قرار دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی رقم چیک کی صورت میں وصول ہونے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کیاگیاتھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور ممبر قومی اسمبلی تمام مراعات بھی استعمال کرتے رہے۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کیا گیا ہے۔

سردار اختر مینگل این اے 256خضدار ون سے فروری 2024 میں رکن قومی اسمبلی تھے اور ان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے جس پر اگلے 3 ماہ کے اندر ضمنی الیکشن ہو سکتا ہے۔

Back to top button