سعودی عرب،ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے باعث اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی پریس ایجنسی میڈیا نے ملکی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ہے اور حادثہ راس تنورہ میں آج پیش آیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

Back to top button