گوگل نے اب انگلش زبان بولنا آسان بنادیا

انگلش سیکھنے والوں کیلئے گوگل نے مزید آسانی پیدا کردی ۔سروسز کی مدد سے صارفین کی مشکل آسان ہو جائیگی۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر ہر چیز کو جاننے کے لیے لوگ گوگل کا رخ کرتے ہیں۔مگر آپ انگلش زبان بولنا سیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل اس میں بھی آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

گوگل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایسی متعدد سروسز جیسے گوگل اسسٹنٹ اور ٹرانسلیٹ پر متعارف کرائی گئی ہیں جو مختلف زبانوں کے ترجمے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

مگر اب گوگل کی جانب سے ایک ایسی سروس متعارف کرائی گئی ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے گوگل سرچ کی مدد سے صارفین کو انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔اسپیکنگ پریکٹس نامی فیچر کے ذریعے صارفین اپنی انگلش بولنے کی صلاحیت کو بہتر کر سکیں گے۔

Back to top button