صارفین کیلئے خوشخبری،ٹیلی گرام سے پیسے بھی کمائے جا سکیں گے

صارفین کیلئے خوشخبری ،مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام سے جلد پیسے کمائے جا سکیں گے۔

ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو نے مسیجنگ ایپ میں ایڈ (ad) پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس پلیٹ فارم سے ٹیلی گرام چینلز چلانے والے صارفین کو پیسے کمانے میں مدد مل سکے گی۔کمپنی کی جانب سے یہ معاوضہ ٹون (TON) بلاک چین کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔

چینلز پر اشتہارات دکھائے جانے پر صارفین کو آمدنی کا 50 فیصد حصہ ملے گا۔

خیال رہے کہ ٹیلی گرام چینلز میں صارفین اپنے پیغامات بہت زیادہ افراد کے لیے پوسٹ یا براڈ کاسٹ کرتے ہیں۔

Pavel Durov نے بتایا کہ مارچ میں ٹیلی گرام ایڈ پلیٹ فارم کو لگ بھگ سو سے زائد ممالک کے صارفین کے لیے کھولا جائے گا جس سے انہیں اپنے مواد پر

بلوچستان سے خالی سینیٹ کی 3نشستوں پرپولنگ 14مارچ کوہوگی

کمانے میں مدد ملے گی۔

Back to top button