سائنسدانوں کا کائنات کا بڑا بلیک ہول دریافت کرنےکادعویٰ

سائنسدانوں نے کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
زمین سے 5 ارب نوری برسوں کے فاصلے پر واقع یہ بلیک ہول بہت زیادہ بڑا ہے۔
یہ بلیک ہول ہمارے سورج کے مقابلے 36 ارب گنا زیادہ بڑا اور ہماری ملکی وے کہکشاں کے وسط میں واقع بلیک ہول سے 10 ہزار گنا زیادہ بھاری ہے۔
جرنل رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی میں شائع تحقیق میں سائنسدانوں نے اس بلیک ہول کے بارے میں بتایا۔
یہ بلیک ہول کاسمک ہارس شو نامی کہکشاں میں واقع ہے اور اتنا بڑا ہے کہ اس نے خلائی وقت کو خمیدہ کر دیا ہے اور یہ خم آزاد ذرات یہاں تک کہ روشنی کے راستے پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔
