نیویارک کی کمپنی نے وزن کم کرنےوالی گولی بنالی

نیو یارک کی کمپنی کی تیار کردہ وزن کم کرنے کی نئی گولی ’اورفوگلیپرون‘ نے ابتدائی طبی آزمائش میں حوصلہ افزا نتائج دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 72 ہفتوں کے مطالعے میں زیادہ سے زیادہ خوراک لینے والے شرکا نے اوسطاً 27.3 پاؤنڈ یعنی 12.4 فیصد جسمانی وزن کم کی۔
کمپنی کے مطابق رواں سال کے آخر تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اس دوا کی منظوری کے لیے درخواست دی جائے گی۔ اگر منظوری مل گئی تو یہ گولی موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشنز جیسے ویگووی، اوزیمپک، زیپ باؤنڈ اور مونجارو کا آسان متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔
کارڈیو میٹابولک ہیلتھ کے صدر کینیٹھ کَسٹر نے کہا کہ گولیاں بنانا نسبتاً آسان ہے اور انہیں بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکتا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جہاں دواؤں کے انجیکشن کے لیے درکار کولڈ اسٹوریج کی سہولت موجود نہیں۔
