سائنسدانوں نے نیندپوری کرنیوالےبچوں کوذہین قرار دیدیا

امتحانات میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو اس کا راز آپ کی نیند میں چھپا ہے۔ سائنسدانوں نے نیندپوری کرنیوالےبچوں کوذہین قرار دیدیا۔

کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو نوجوان جلد سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں اور زیادہ وقت تک سوتے ہیں، ان کے دماغی افعال دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتے ہیں اور ذہنی ٹیسٹوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جلد اور زیادہ وقت تک سونے والے نوجوان مطالعے، الفاظ یاد رکھنے، مسائل حل کرنے اور دیگر ذہنی ٹیسٹوں میں دیگر کو آسان سے پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

Back to top button