برازیل کے جزیرے میں بغیرپانی کےبکریاں زندہ،سائنسدان حیران

شمال مشرقی برازیل کے ایک ویران جزیرے پر پراسرار بکریوں کے ایک ریوڑ نے بغیر پانی 200 سال تک زندہ رہ کر سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا۔
سانتا باربرا 5 آتش فشاں جزیروں میں سے ایک اور ابرولہوس مجمع الجزائر کا حصہ ہے جو مشرقی برازیل کی ریاست باہیا کے ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور بحراوقیانوس پر واقع ہے۔ویران جزیرے سانتا باربرا پر 2 صدیوں سے بھی زائد میٹھے پانی کے بغیر پھلنے پھولنے والی اور 200 سال تک زندہ رہنے والی بکریوں نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان پر اسرار بکریوں کو اس جزیرے پر انسانی خوراک کا قابل بھروسہ ذریعہ سمجھ کر باہر سے آنے والے آبادکاروں کے ذریعے لایا اور چھوڑ دیا گیا، جب یہ نوآبادیات ناکام ہوگئی تو یہ مویشی معمول کی طرح پیچھے رہ گئے۔