پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وزارت خزانہ نے ماہ مئی کے15روزکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا۔ اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹرکمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اگلے15روزکیلئےکی گئی ہے۔