پی ایس ایل،لاہورقلندرزنےاسلام آبادیونائیٹڈکو88 رنزسےشکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے19ویں میچ میں لاہورقلندرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو88رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ  پر 209 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر  رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز  بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔210رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 121 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آبا یونائیٹڈ کے  ایندریس گوس 41 ، سلمان آغا 36 اور شاداب خان 13 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں جاسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل 10 میں یہ پہلی شکست ہے۔

لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ شامل تھے۔

Back to top button