لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک قومی سلامتی کے مشیرمقرر

وفاقی حکومت کا بڑافیصلہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی مشیر کااضافی چارج دیدیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر  2024 کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی بنے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ  فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Back to top button