شاہ محمود قریشی نے جیل سے ملک میں سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی

پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی۔
کوٹ لکھپت جیل سےعوام کے نام ایک خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں ۔
بھارتی جنگی جارحیت میں 40 معصوم شہری اور 11 جوان شہید ہوئے : آئی ایس پی آر
شاہ محمود نےاپنےخط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اورپوری قوم اپنی افواج کے پیچھےسیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔
خط میں انہوں نےلکھا کہ پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔