گرفتارکرنیوالوں کو معاف کرتا ہوں،شیخ رشید،عدالت نے پٹیشن نمٹادی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گرفتار کرنیوالوں کو معاف کردیا۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف پٹیشن بیان کے بعد نمٹادی ۔
شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں کیس کی سماعت ہوئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے ۔
شیخ رشید کا عدالت کے روبروکہنا تھاکہ سی پی اور اور یہ سب میرے ملزم ہیں۔میری گرفتاری میں ان کے چہرے شامل ہیں۔میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں۔عدالت نے شیخ رشید کے بیان کے بعد پٹیشن نمٹادی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست ہے۔سارا کام راولپنڈی پولیس نے کیا۔میری گرفتاری کے پیچھے سی پی اوکا چہرہ چھپا ہے۔گرفتار مجھے پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیاگیا۔
