ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 72کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سےمتعلق 720 ملین ڈالرز(72کروڑ ڈالرز) کے دو منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

وزیر اعظم شہبز شریف اور صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےحوالے سےمسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایک وفد کےہمراہ وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں وزیر اعظم نے پاکستان کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتےہوئے بینک کےوفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کےسلسلے سے آگاہ کیا۔

ان اصلاحات میں ٹیکس محصولات میں اضافہ، توانائی کےشعبے کی مالی استحکام کو بہتر بنانا،موسمیاتی تبدیلی کےتباہ کن اثرات کےخلاف اقدامات،غیر ہدف شدہ سبسڈی میں کمی اور سماجی تحفظ کو بڑھانا شامل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ان اصلاحات کی پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں تاکہ ان کےکامیاب نفاذ اور طویل مدتی اثرات کو یقینی بنایا جا سکے جوکہ پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کےلیے ضروری ہیں۔وزیراعظم نے 2022 کےتباہ کن سیلاب کےموقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5 ارب ڈالرز سے زائد کی فراخدلانہ مدد کو سراہا اور زراعت سمیت ماحولیاتی لچک کےمنصوبوں میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی پاکستان کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔

آئینی ترمیم لانے کا کہنے والوں نے ہی حکومت سے کہا تھا کہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے : سینیٹر علی ظفر

صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کےساتھ پاکستان کی طویل وابستگی کو سراہا اور جامع اصلاحات پر حکومت پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کےلیے بینک کی مسلسل حمایت کےعزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی،ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے بینک کے عزم کی تجدید کی۔

اس موقع پر وفاقی وزرا برائے منصوبہ بندی و ترقی،سرمایہ کاری و نجکاری، اقتصادی امور، خزانہ و محصولات اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کےبعد وزیر اعظم اور بینک کےصدر نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےحوالے سےمسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کےیہ دونوں منصوبے سیلاب سےتباہ حال علاقوں کی بحالی سےمتعلق ہیں۔

Back to top button