سندھ میں پہلی بار سی ٹی ڈی نے ٹاپ ٹین کرمنلز کا ریکارڈ مرتب کرلیا

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے سندھ میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین کرمنلز کا ریکارڈ مرتب کرلیا ہے۔ٹاپ ٹین کرمنلز کے ریکارڈ کو ’’گرے بْک‘‘کا نام دیا گیا ہے، گرے بُک میں سندھ بھر 28اضلاع کے انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی تصاویر، گینگ کا نام، عرفیت اور ایڈریس سمیت دیگر معلومات فراہم کی گئی ہے۔
سندھ میں انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ’’گرے بْک‘‘کا پہلا ایڈیشن تیار کیا گیا ہے جس میں ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث گینگ ، جیل جانے والے گروپس اور ڈکیتیوں میں شہریوں کو زخمی کرنے والے انتہائی سرگرم گروپس کا تمام ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔
گرے بْک میں 210 انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے ،اس بْک سے سندھ پولیس کے افسران کو سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی،ذوالفقار لاڑک کا کہنا تھا کہ گرے بْک کی تیاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی انٹیلی جنس انچارج مظہر مشوانی کے سپرد
آمدن سے زائد اثاثہ جات،نیب کا عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ
کیا گیا ہے۔
